نیو یا ر ک 6 نو مبر ( ایجنسیز) امریکی ویب سائٹ فوربز(Forbes) نے دنیاکی طاقتورترین72شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں مسلسل دوسرے سال روسی صدرولادیمیرپوتن کودنیا کی طاقتور ترین شخصیت قراردیا گیا ہے جبکہ امریکی صدر اوباما دوسرے اورچینی صدرشی جن پنگ تیسرے نمبر پر رہے۔فہرست میں شامل 26 شخصیات کاتعلق امریکا،19 کاتعلق ایشیا اور6 کا تعلق چین سے ہے۔ فہرست میں17 سربراہان مملکت اور39 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں۔ 10 با اثر افراد کی فہرست میں دو خواتین ہیں، پانچویں نمبر پر جرمنی کی چانسلر اینگیلا مرکل اور چھٹے نمبر پر
امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن ہیں۔
ا س سا ل ہند وستا ن کے نو منتخب و زیر اعظم نر یند مو دی بھی اس فہر ست میں شا مل ہیں۔ وہ اس فہر ست میں 15 و یں نمبر پر ہیں ۔فہرست میں سب سے کم عمر افراد میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کی عمر 30 سال ہے جبکہ 49 ویں نمبر پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ جن کی عمر 31 برس ہے۔سب سے عمر رسیدہ افراد میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود ہیں۔ وہ با اثر افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر ہیں۔فوربز کی اس سال کی فہرست میں 9 خواتین کو جگہ ملی ہے۔